ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سی ای او فوزیہ ترنم کی اردو اخبارات کے نامہ نگاروں سے گفتگو؛ رمضان میں ریاستی وقف بورڈ اور امارت شرعیہ کرناٹک کی ہدایت پرعمل کرنے کا مشورہ

سی ای او فوزیہ ترنم کی اردو اخبارات کے نامہ نگاروں سے گفتگو؛ رمضان میں ریاستی وقف بورڈ اور امارت شرعیہ کرناٹک کی ہدایت پرعمل کرنے کا مشورہ

Sun, 19 Apr 2020 16:16:04    S.O. News Service

چکبالاپور،19؍اپریل (ایس او نیوز) ضلع کے تمام مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ لاک ڈؤان و سیل ڈؤان کے پیش نظر رمضان المبارک میں ریاستی وقف بورڈ اور امارت شریعہ  کرناٹک کی ہدایت پر عمل کرنے کی کوشش کریں۔ یہ گذارش ضلع پنچایت کی سی ای او و کورونا وائرس کے متعلق ضلع نوڈل آفیسر فوزیہ ترنم نے اردو اخبارات کے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ضلع کے گوری بدنور اور چکبالاپور میں کورونا وائرس کے معاملات بڑھنے کی وجہ سے دونوں شہروں کو سیل ڈؤان کیا جاچکا ہے وہاں کے سمیت ضلع کے باگے پلی۔ چنتامنی۔ سلگٹہ اور گوڈی بنڈہ شہروں کے مسلمان حکومت اور علماء کی جانب سے دی گئی ہدایت پر عمل کریں۔ جس سے ضلع میں امن وامان رہے اور جلد از جلد اس وائرس سے ضلع کو پاک وصاف کیا جاسکے۔

فوزیہ ترنم نے بتایا کہ ماہ رمضان المبارک میں روزوں کے دوران مساجد کا رخ نہ کریں۔ افطاری کے اوقات بھی اپنے گھروں میں ہی رہ کر اپنے اپنے گھروالوں کے ساتھ ہی افطاری کریں۔ افطاری کے دوران گھروں میں پڑوسیوں کو جمع کرکے جماعت کی شکل نہ بنائیں۔ شہر و دیہی علاقوں میں روزہ داروں کے لئے افطاری کے انتظامات کرنے کی کوشش نہ کریں۔ جتنا ممکن ہوسکے اتنی سماجی دوری بنائے رکھیں۔ سب مل بیٹھ کر افطاری کرنے نمازیں ادا کرنے کی کوشش نہ کریں۔ نماز تراویح کا بھی اپنے گھروں میں اہتمام کریں۔ تراویح کے لئے ایک جگہ جمع ہونے اور جماعت گھروں اور چھتوں پر بنانے کی کوشش نہ کریں۔

انہوں نے کہاکہ افطاری کے دوران۔بازاروں میں ضروری اشیاء خریدنے کے لئے زیادہ گھومنے پھرنے کی کوشش نہ کریں۔ نمازوں اور تراویح کا اہتمام کریں۔ ضلع کے شہری و دیہی علاقوں کے تمام والدین سے انہوں نے گذارش کی کہ وہ اپنے بچوں کی نگرانی کریں۔کوئی بھی ایسی حرکت کرنے نہ دیں جس سے ملت کے مفاد کو نقصان پہنچے۔

انہوں نے بالخصوص نوجوانوں سے دوخواست کی کہ رمضان المبارک میں رات کے اوقات میں زرو و شور سے ٹو وہیلر کا استعمال نہ کریں۔ اور وہیلنگ کرنے کی کوشش نہ کریں۔ اگر باہر نکل کر ایسی حرکت کرینگے تو پولیس بھی قانونی کاروائی کرے گی جسکے وہ خود اس کے ذمہ دار ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع میں لاک ڈؤان اور سیل ڈؤان کی خلاف ورزی نہ کریں۔اور نہ ہی شدید ضرورت کے بغیر گھروں سے باہر نکلیں۔ ضرورت کے مواقع پر جب گھروں سے باہر نکلنا پڑے توقانون۔ ضابطوں۔ اور سرکاری احکامات کا اہتمام کریں۔ اور ہر ضروری موقع پر سرکاری احکامات کا مکمل تعاون کریں۔ انہوں نے ضلع کی مساجد کے ذمہ داروں سے درخواست کی کہ ضلع انتظامیہ اور ریاستی وقف بورڈ نے ہدایت اور احکامات جاری کئے ہیں اس کے مطابق ہی اپنے اپنے محلوں اور مساجد میں کام کریں۔ اپنے مسجدوں اور محلوں میں سحری۔ افطاری اور آش جیسے انتظامات کرنے سے پرہیز کریں۔

انہوں نے مساجد کے ذمہ داروں سے کہا کہ لاک ڈؤان کے درمیان مساجد کے پاس کوئی دوکان لگانے کی اجازت بھی نہ دیں۔اگر ایسا ہوا تو خریدی کے لئے عوام امڈ پڑ سکتے ہیں جس سے لاک ڈؤان و سیل ڈؤان کی پامالی ہوسکتی ہے۔ انہوں نے ایکبار پھر ضلع کے تمام مسلمانوں۔ مسلم لیڈران سے درخواست کی کہ وہ سبھی ماہ رمضان المبارک کی قدر کے ساتھ ساتھ آج کے حالات کو بھی سمجھیں اور کوئی ایسا قدم اٹھانے کی کوشش نہ کریں جس سے ملت کے نام پر دھبہ لگ سکے۔ کورونا وائرس کے خاتمے اور ضلع میں امن و امان اور تمام کی صحت یابی کے لئے اپنی ہر ایک نماز میں دعائیں کریں۔


Share: